سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(338) علمی مجالس میں عورت کی شرکت کا حکم

  • 22404
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 869

سوال

(338) علمی مجالس میں عورت کی شرکت کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسلمان خاتون مساجد میں منعقدہ علمی اور فقہی مجالس میں شرکت کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ہاں! عورت کے  لیے  علمی مجالس میں شرکت کرنا جائز ہے۔ یہ مجالس فقہ الاحکام سے متعلق ہوں یا فقہ العقیدہ والتوحید سے، شرط یہ ہے کہ عورت باپردہ ہو خوشبو کا استعمال نہ کرے، مردوں سے دور رہے اور ان سے اختلاط نہ کرے۔ اس  لیے  کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(خَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا) (رواہ مسلم 132 و ابوداؤد 97 فی کتاب الصلاۃ)

’’ عورتوں کی بہترین صف آخری ہے اور بدترین پہلی صف ہے ۔‘‘

اور یہ اس  لیے  ہے کہ پہلی صف آخری صف کے مقابلے میں مردوں سے قریب تر ہے، لہذا آخری صف پہلی صف سے بہتر ہو گی۔ شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:355

محدث فتویٰ

تبصرے