السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے بعض لوگوں خاص طور پر عورتوں کو دیکھا ہے کہ وہ ناخن اور بال اتارنے کے بعد انہیں دفن کر دیتی ہیں اس اساس پر کہ ان کا کھلی جگہ پر چھوڑنا گناہ ہے۔ یہ کہاں تک درست ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعض علماء کا کہنا ہے کہ بالوں اور ناخنوں کو دفن کر دینا افضل ہے۔ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ایسا منقول ہے۔ جہاں تک ان کے کھلی جگہ پڑے رہنے یا کسی جگہ پھینک دینے سے گناہ لازم آنے کا تعلق ہے تو ایسا نہیں ہے۔ ۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب