سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(330) حد سے بڑھے ہوئے دانتوں کا نکالنا

  • 22396
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1009

سوال

(330) حد سے بڑھے ہوئے دانتوں کا نکالنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دانتوں کے نکالنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حد سے بڑھے ہوئے دانتوں کے نکلوانے میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ ایسے دانت چہرے کی بدنمائی اور انسان کے  لیے  کوفت کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح ریتی وغیرہ سے انہیں برابر کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ لیکن ان میں فاصلہ پیدا کرنا اور انہیں باریک کرنا جائز نہیں ہے، اس  لیے  کہ اس بارے میں نہی وارد ہے۔ ۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:350

محدث فتویٰ

تبصرے