سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(329) اشکال و تصاویر والے سونے کی فروخت کا حکم

  • 22395
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 739

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسے سونے کو فروخت کرنے کا کیا حکم ہے جس پر مختلف قسم کی شکلیں اور تصویریں مثلا تتلی یا سانپ کا سر وغیرہ بنے ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 سونے چاندی کے ایسے زیورات جن پر حیوانات کی تصویریں بنی ہوں، ان کا خریدنا، پہننا اور فروخت کرنا سب کچھ حرام ہے، اس  لیے  کہ مسلمان پر تو تصاویر کا مٹانا اور انہیں زائل کرنا واجب ہے، جیسا کہ ابو الھیاج سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا:

(أَلا أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَنْ لَا تَدَعَ تِمْثَالا إِلا طَمَسْتَهُ، وَلا قَبْرًا مُشْرِفًا إِلا سَوَّيْتَهُ) (صحیح مسلم)

’’ کیا میں تجھے اس کام کے  لیے  نہ بھیجوں جس کے  لیے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا وہ یہ کہ ہر تصویر کو مٹا دے اور ہر اونچی قبر کو برابر کر دے ۔‘‘

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ: (إِنَّ الْمَلائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ) (متفق علیہ)

’’ جس گھر میں تصویر ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے ۔‘‘

اس بناء پر مسلمانوں پر ایسے سونے کی خرید و فروخت اور استعمال سے بچنا واجب ہے۔ ۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:350

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ