سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(309) خاوند کی اجازت کے بغیر عورت کا گھر سے باہر جانا

  • 22375
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 839

سوال

(309) خاوند کی اجازت کے بغیر عورت کا گھر سے باہر جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 خاوند کی اجازت کے بغیر عورت کا بازار جانا کیا حکم رکھتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر عورت گھر سے باہر جانا چاہے تو اسے خاوند کو بتا کر جانا چاہیے کہ اسے کہاں جانا ہے۔ خاوند بھی اسے ایسی جگہ جانے کی اجازت دے دے جہاں کسی فتنہ و فساد کا ڈر نہ ہو، اس  لیے  کہ خاوند اس کی بہتری کے بارے میں زیادہ واقفیت رکھتا ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ﴾ (البقرة 2؍228)

’’ اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا کہ عورتوں پر حق ہے، موافق دستور (شرعی) کے اور مردوں کو عورتوں پر ایک گونہ فضیلت حاصل ہے ۔‘‘

دوسری جگہ ارشاد ہوا:

﴿الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّـهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ﴾  (النساء 4؍34)

’’ مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس  لیے  کہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے ۔‘‘ ۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:334

محدث فتویٰ

تبصرے