السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہیڈ فون لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!نماز مؤمن کی معراج ہے۔ نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز انتہائی خشوع و خضوع کی متقاضی ہے، جس میں انسان دنیا کے تمام امور سے کٹ کر اپنے خالق حقیقی کے ساتھ لو لگا لیتا ہے،اور اس کے ساتھ راز و نیاز اور مناجات کرتا ہے۔ جبکہ ہیڈ فون لگا کر نماز پڑھنا ان حکمتوں اور مقاصد کے منافی ہے۔ جس سے خشوع وخضوع میں خلل واقع ہوتا ہے۔ لہذا انسان کو ایسے تمام امور سے اجتناب کرنا چاہئے ،جن سے خشوع و خضوع میں خلل واقع ہوتاہو۔ هذا ما عندی والله اعلم بالصوابفتاویٰ علمائے حدیثکتاب الصلاۃجلد 1 |