سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(279) ماں کا چچا اور ماموں محرم رشتوں میں سے ہیں

  • 22345
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 632

سوال

(279) ماں کا چچا اور ماموں محرم رشتوں میں سے ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے  لیے  اپنی ماں کے چچا اور ماموں یا باپ کے چچا اور ماموں کے سامنے چہرہ کھلا رکھنا جائز ہے؟ یعنی کیا یہ لوگ عورت کے محرم رشتے ہیں؟ مجھے یہ بتایا گیا کہ یہ عورت ان کی فروع سے سمجھی جائے گی، جبکہ وہ عورت کی ماں یا باپ کے اصول ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں! کسی عورت کی ماں یا باپ کا حقیقی چچا یا ماں یا باپ کی طرف سے یا اسی طرح اس کا اپنا ماموں تو یہ لوگ عورت کے محارم میں سے ہیں، کیونکہ آپ کے باپ کا چچا آپ کا چچا ہے اور آپ کے باپ کا ماموں آپ کا ماموں ہے، اسی طرح آپ کی ماں کا چچا اور نسب سے اس کا ماموں آپ کے بھی چچا اور ماموں ہیں۔ ۔۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

پردہ، لباس اور زیب و زینت،صفحہ:293

محدث فتویٰ

تبصرے