سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(274) عورت کا خاوند کے بھائی کے ساتھ بیٹھنا

  • 22340
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 614

سوال

(274) عورت کا خاوند کے بھائی کے ساتھ بیٹھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری ساس یہ چاہتی ہے کہ میں ٹی وی دیکھتے یا چائے پیتے وقت عباء پہن کر باپردہ حالت میں اس کے بیٹے یعنی اپنے خاوند کے بھائی کے پاس بیٹھا کروں جبکہ میں ایسا کرنے سے انکاری ہوں۔ کیا میں انکار کرنے میں حق بجانب ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ بالا حالات میں ان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرنا آپ کا حق ہے، چونکہ ساس کا مطالبہ تسلیم کرنا باعث فتنہ ہے، آپ کے خاوند کا بھائی جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہے، آپ کے  لیے  اجنبی ہے۔ اس کا آپ کی آواز سننا یا آپ کا سراپا دیکھنا اسی طرح آپ کا اسے دیکھنا سراسر فتنہ ہے۔ لہذا اس سے بچنا ضروری ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

پردہ، لباس اور زیب و زینت،صفحہ:291

محدث فتویٰ

تبصرے