السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت تنگ اور سفید لباس پہن سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کا غیر مردوں کے سامنے شاہراہوں یا مارکیٹوں میں ایسا تنگ لباس زیب تن کر کے جانا جو دیکھنے والوں کے لیے جسم کا عکاس ہو منع ہے کیونکہ ایسا لباس ننگے پن کے مترادف اور فتنہ انگیز ہے۔ ایسا لباس بڑی شر انگیزی کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر کسی علاقے میں سفید لباس مردوں کی علامت اور شعار ہو تو اس صورت میں عورتوں کے لیے سفید لباس پہننا مردوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے منع ہو گا۔ تحقیق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ورنہ محض سفید لباس پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ ۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب