سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(241) ملازمہ کا حجاب

  • 22307
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 500

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا گھریلو خادمہ پر اپنے مالک سے پردہ کرنا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں گھریلو ملازمہ پر اپنے مالک سے پردہ کرنا واجب ہے وہ اس کے سامنے بناؤ سنگھار نہیں کر سکتی اور شرعی دلائل کے عموم کی بنا پر اس کے ساتھ خلوت اختیار نہیں کر سکتی، نیز اس  لیے  بھی کہ اس کا بے پردہ ہونا اور مالک کے سامنے حسن کی نمائش کرنا فتنے کو بھڑکانے کا سبب ہے، اسی طرح ملازمہ کا مالک کے ساتھ خلوت میں رہنا مالک کے  لیے  شیطانی گمراہی کا باعث بن سکتا ہے۔ والله المستعان ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

پردہ، لباس اور زیب و زینت،صفحہ:266

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ