سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(235) عورت کا خاوند کے عزیز و اقارب کے پاس بیٹھنا

  • 22301
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 963

سوال

(235) عورت کا خاوند کے عزیز و اقارب کے پاس بیٹھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے  لیے  خاوند کے قریبی رشتہ داروں کے پاس بیٹھنا جائز ہے جبکہ وہ سنت کے مطابق باپردہ ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے  لیے  اپنے خاوند کے بھائیوں، چچا زاد بھائیوں اور ان جیسے دوسرے عزیزوں کے پاس شرعی حجاب کے ساتھ بیٹھنا جائز ہے۔ شرعی حجاب یہ ہے کہ چہرہ، سر کے بال اور تمام جسم ڈھانپے ہوئے ہو، کیونکہ عورت تمام کی تمام پردہ اور باعث فتنہ ہے۔ البتہ ایسا بیٹھنا کہ جس میں تنہائی یا اس عورت کے  لیے  شر کی تہمت کا ڈر ہو جائز نہیں ہے۔ اسی طرح اس کا گانے سننے یا کسی طرح کے لہو و لعب پر مشتمل مجلس میں شرکت کرنا بھی ناجائز ہے۔ والله ولى التوفيق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

پردہ، لباس اور زیب و زینت،صفحہ:261

محدث فتویٰ

تبصرے