سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(226) کفارہ قسم میں کھانا کھلانے کی مقدار

  • 22292
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 638

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمیں معلوم ہے کہ قسم کا کفارہ دس مساکین کو کھانا کھلانا ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ ہر مسکین کے کھانے کی مقدار کتنی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا انہیں کپڑے پہنانا یا گردن (غلام) آزاد کرنا ہے اور جو شخص اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس پر مسلسل تین دن کے روزے رکھنا واجب ہے۔ کھانا ایسا ہونا چاہیے جو قسم اٹھانے والا عام طور پر اپنے بچوں کو کھلاتا ہے۔ دس مساکین دوپہر اور شام میں سے کسی ایک وقت کا کھانا پیٹ بھر کر کھائیں، یا وہ انہیں ایک وقت کا کھانا دے دے، جس کی مقدار چاول وغیرہ سے نصف صاع (تقریبا ڈیڑھ کلو) ہے کپڑا دینے کی صورت میں کم از کم اتنا کپڑا دینا ضروری ہے جس میں نماز ادا ہو سکے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

قسم کا کفارہ،صفحہ:249

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ