سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(209) سوگ کے دوران گھڑی پہننا

  • 22275
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 716

سوال

(209) سوگ کے دوران گھڑی پہننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے  لیے  سوگ کے دوران گھڑی پہننا جائز ہے، جبکہ مقصد صرف وقت دیکھنا ہو نہ کہ تحسین و تجمیل ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ہاں ایسا کرنا جائز ہے، کیونکہ حکم کا دارومدار نیت پر ہے، لیکن گھڑی کا نہ باندھنا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ یہ زیور سے ملتی جلتی ہے۔۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

عورت اور سوگ،صفحہ:230

محدث فتویٰ

تبصرے