سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(201) نفسیاتی حالت انکار کا جواز فراہم کرتی ہے

  • 22267
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 721

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شدید قسم کی نفسیاتی حالت یا کسی تکلیف دہ بیماری کے وقت اگر بیوی اپنے خاوند کے مطالبے پر اسے قریب آنے سے منع کر دے، تو کیا اس صورت میں بیوی گناہ گار ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر خاوند بیوی کو اپنے بستر پر بلائے تو بیوی پر اس کی تعمیل ضروری ہے۔ لیکن اگر وہ کسی نفسیاتی یا جسمانی بیماری کی وجہ سے اس مطالبے کی تعمیل کرنے سے قاصر ہے تو اس حالت میں خاوند کے  لیے  ایسا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

(لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ)  (رواہ ابن ماجة فی کتاب الاحکام 17 و احمد بن حنبل 5؍327)

’’  تکلیف اٹھانا اور کسی کو تکلیف پہنچانا جائز نہیں ہے ۔‘‘

لہذا اسے توقف کرنا چاہیے، یا کسی غیر مضر طریقے سے اپنی خواہش پوری کرنی چاہیے۔۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

میاں بیوی کے مابین معاشرت،صفحہ:216

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ