سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) عورت کا ٹیلی فون پر گفتگو کرنا

  • 22259
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 580

سوال

(193) عورت کا ٹیلی فون پر گفتگو کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کنوارے نوجوان کا کنواری دوشیزہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کا شرعا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اجنبی عورت کے ساتھ لجاجت سے لبریز عشقیہ اور ناز و نخرے کے انداز میں شہوت انگیز گفتگو کرنا جائز نہیں ہے۔ ایسی گفتگو فون پر ہو یا کسی اور ذریعے سے، بالکل حرام ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿  فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ ﴾  (الاحزاب 33؍32)

’’ پس نرم لہجے سے بات نہ کرو ورنہ وہ شخص جس کے دل میں کھوٹ ہے وہ (غلط) توقعات پیدا کرے گا ۔‘‘

ہاں، گفتگو اگر فتنے سے خالی ہو تو ضرورت کے پیش نظر، بقدر ضرورت کسی سے گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نكاح،صفحہ:205

محدث فتویٰ

تبصرے