سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(192) بہنوئی غیر محرم ہے

  • 22258
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 511

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میری بہن کے  لیے  اپنے چچا زاد بھائی سے پردہ کرنا جائز ہے جبکہ وہ ہمارا سسرالی رشتے دار بننے والا ہے، یعنی اپنی بیٹی کا نکاح میرے بھائی سے کرنے والا ہے؟ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔ برائے کرم اس بارے آگاہ فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی بہن پر اپنے چچا زاد سے پردہ کرنا واجب ہے، اگرچہ وہ رشتے دار ہے مگر محرم نہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا نکاح اس کے بھائی سے کر بھی دے (تب بھی پردہ کرے) کیونکہ بہنوئی اجنبی ہوتا ہے اسی طرح بھابھی کا باپ وغیرہ بھی غیر محرم ہیں۔ ان سے پردہ کرنا واجب ہے۔ ۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نكاح،صفحہ:204

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ