سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(191) مرد و زن میں مراسلہ نگاری کا حکم

  • 22257
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 558

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص کسی اجنبی خاتون سے خط و کتابت کرتا ہے، اور اس کے نتیجے میں وہ دونوں دوست بن جائیں تو کیا یہ عمل حرام متصور ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کام ناجائز ہے۔ ایسا کرنا مرد و زن کے مابین شہوت کو بھڑکاتا اور طبیعت کو باہم وصال ملاقات پر ابھارتا ہے۔ عام طور پر ایسی خط و کتابت اور اظہار محبت فتنوں کو جنم دیتا ہے اور دل میں زنا کی آبیاری کرتا ہے جس سے انسان فحاشی کا شکار ہو جاتا ہے یا کم از کم اس کے اسباب مہیا کرتا ہے۔ لہذا جو شخص اپنی مصلحت اور تحفظ کا جویا (متلاشی) ہو اسے ہماری نصیحت ہے کہ وہ دین اور عزت و آبرو کے تحفظ کے  لیے  باہم خط و کتابت اور مکالمات سے پرہیز کرے۔ والله الموفق ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نكاح،صفحہ:204

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ