السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شادی کی تقریبات میں دلہا و دلہن عورتوں کے سامنے جلوہ گر ہو سکتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا کرنا جائز نہیں ہے، یہ بے حیائی اور اخلاق باختہ لوگوں کی تقلید کی دلیل ہے، دلہن تو عام لوگوں کے سامنے آنے سے شرماتی ہے پھر وہ دلہا کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے عام مجمع میں کیسے جلوہ گر ہو سکتی ہے؟
شیخ ابن جبرین
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب