السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کسی بھی من پسند لباس میں احرام باندھ سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں عورت جس لباس میں چاہے احرام باندھ سکتی ہے، اس کے لیے احرام کے دوران کسی خاص لباس کی پابندی نہیں ہے۔ جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ وہ خوبصورت اور جاذب نظر لباس میں احرام نہ باندھے۔ چونکہ حج کے دوران مردوں کے ساتھ عورتوں کا اختلاط رہتا ہے، لہذا اسے ایسے سادہ کپڑوں میں رہنا چاہیے جو فتنہ کا باعث نہ بن سکیں۔شیخ ابن باز
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب