سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(136) نقاب ممنوعات احرام میں سے ہے

  • 22202
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 553

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے عدم واقفیت کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی کے دوران نقاب اوڑھے رکھا، اس کا کفارہ کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

برقعہ جو کہ نقاب ہے ممنوعات احرام میں سے ہے، لہذا اس کے پہننے میں عورت پر فدیہ واجب ہے۔ جس کی مقدار ایک جانور ذبح کرنا یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا تین دنوں کے روزے رکھنا ہے۔ لیکن اس کی شرط، معلوم ہونا اور یاد کرنا ہے۔ اگر کسی عورت نے شرعی حکم سے عدم واقفیت کی بناء پر یا احرام کی حالت کو بھول کر یا ممنوعات احرام کو بھول کر برقع اوڑھ لیا تو اس صورت میں اس پر فدیہ نہیں ہو گا۔ فدیہ صرف جان بوجھ کر ایسا کرنے پر ہے۔ شیخ ابن جبرین

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

حج اور عمره،صفحہ:150

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ