سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(133) عورت عمرہ ادا کرنے سے پہلے حیض والی ہو گئی

  • 22199
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 578

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 حج تمتع کرنے والی عورت نے احرام باندھا اور بیت اللہ پہنچنے سے پہلے حائضہ ہو گئی۔ اس صورت میں اسے کیا کرنا چاہیے؟ کیا وہ عمرہ کرنے سے پہلے حج کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی عورت عمرے کے احرام میں رہے، اگر نو ذی الحجہ سے پہلے پاک ہو جائے اور اس کے  لیے  عمرہ مکمل کرنا ممکن ہو تو اسے پورا کرے، پھر حج کا احرام باندھ کر باقی ماندہ مناسک حج پورے کرنے کے  لیے  عرفات چلی جائے اور اگر وہ یوم عرفہ سے پہلے پاک نہ ہو تو یہ کہتے ہوئے احرام عمرہ کے ساتھ حج کا احرام باندھ لے۔

(اللهم إني أحرمت بحج مع عمرتي)

’’  اللہ جی ! میں عمرے کے ساتھ حج کا احرام باندھتی ہوں ۔‘‘ (یعنی حج کے بعد عمرہ ضرور ادا کروں گی)

اس طرح وہ حج قران کرنے والی ہو جائے گی، لوگوں کے ساتھ وقوف کرے اور دیگر اعمال حج پورے کرے اور اس کے  لیے  اس کا احرام اور عید کے دن کا طواف یا اس کے بعد طواف زیارت اور سعی اس کو اس کے حج اور عمرے سے کفایت کر جائیں گے۔ البتہ حج تمتع کرنے والے کی طرح اس پر حج قران کی قربانی ضروری ہو گی۔شیخ ابن جبرین

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

حج اور عمره،صفحہ:149

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ