سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(129) زیورات کی زکوٰۃ

  • 22195
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 532

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کے پاس اتنا سونا ہے جو نصاب کو پہنچ چکا ہے۔ اسے سعودی کرنسی میں کس مقدار سے زکوٰہ ادا کرنا ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اسے ہر سال سونے کا کاروبار کرنے والوں یا دوسرے لوگوں سے زیر استعمال ایک قیراط کی قیمت معلوم کرنی چاہیے۔ جب اسے سعودی ریال میں حاضر وقت قیراط کی قیمت معلوم ہو جائے تو اس کی قیمت کی زکوٰۃ ادا کرے، اسے رأس المال جاننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وجوب زکوٰۃ کے وقت اس کے مساوی پر عمل ہو گا۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

زکوٰۃ کے مسائل،صفحہ:142

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ