سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(550) تبلیغی جماعت کا منہج

  • 2218
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2698

سوال

(550) تبلیغی جماعت کا منہج
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا تبلیغی جماعت صحابہ کرام کے منہج کے مطابق تبلیغ کر رہی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ ابن بار رحمہ اللہ سے تبلیغی جماعت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا:

ہر وہ شخص جواللہ کے دین کی دعوت دے وہ مبلغ کہلائے گا، کیونکہ نبیﷺ کا اِرشاد گرامی ہے:

’’ بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ آیَة ‘‘[صحیح البخاري:۳۲۰۲]

’’اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ایک آیت بھی ہو اس کو دوسروں تک پہنچا دو۔‘‘

لیکن جو تبلیغی جماعت ہندوستان میں معروف ہے، اس میں متعدد خرافات و بدعات پائی جاتی ہیں ،لہذا عام عادمی کے لئےان کے ساتھ مل کر تبلیغ کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ وہ شخص جو علم و بصیرت رکھتا ہو، ان کے عقائد کی اصلاح کے لیے نکلے اور ان کو سلف صالحین کا مسلک اختیار کرنے کی دعوت دے تو اس کے لیے جائز ہے، لیکن جو شخص ان کی اتباع کی غرض سے نکلے تویہ قطعاً جائز نہیں (کیونکہ ان میں بہت سی خرافات ، بدعات پائی جاتی ہیں) لیکن جو اہل بصیرت اور اہل علم کی جماعت ہو (جو تبلیغ کا کام کرے) یا ایسا انسان ہو جو علم و بصیرت رکھتا ہو وہ ان کے ساتھ ان کو تعلیم دینے اور راہنمائی کے لیے نکلے تاکہ وہ باطل مذہب کو چھوڑ کر اہل سنت و الجماعت کے عقیدے پر گامزن ہوجائیں تو ساتھ نکلنا جائز ہے۔ [دیکھئے فتاویٰ ابن بازؒ، یہ فتویٰ انہوں نے اپنی وفات کے دوسال قبل دیا تھا]

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

تبصرے