سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(105) ولادت کی تکلیف اور نماز

  • 22171
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 465

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا میرے  لیے  ولادت کی تکلیف (درد زہ) میں نماز پڑھنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیض یا نفاس سے پاکیزگی کی حالت میں عورت پر نماز پڑھنا واجب ہے۔ اگر عورت نے ولادت سے ایک آدھ دن پہلے خون دیکھا تو یہ خون نفاس کے تابع ہو گا، لہذا اس وجہ سے وہ نماز نہ پڑھے اور اگر خون نہیں آیا تو چاہے عورت ولادت کی تکلیف سے دوچار ہی کیوں نہ ہو اسے نماز پڑھنا ہو گی، بالکل اس مریض کی طرح جو بیماری کو محسوس کرتے ہوئے بھی نماز ادا کرتا ہے پس تو جب اس کی عقل باقی ہے اس سے نماز ساقط نہ ہو گی۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:122

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ