سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(548) حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی اولاد

  • 2216
  • تاریخ اشاعت : 2012-11-28
  • مشاہدات : 3840

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی اولاد کے نام بتائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے بچوں کی تعداد 28 سے زیادہ تھی۔ حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے آپ کو تین فرزند ہوئے۔ حضرت محسن، امام حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہم، جبکہ ایک صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا بھی حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے تھیں۔ باقی ازواج سے آپ کو جو اولاد ہوئی، ان میں حضرت حنیفہ، حضرت عباس بن علی شامل ہیں۔ علی ابن طالب کی اولاد یہ ہیں :

حضرت حسن رضی اللہ عنہ، حضرت حسین رضی اللہ عنہ، حضرت زینب رضی اللہ عنہا، حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا، حضرت عباس رضی اللہ عنہ۔ عمر ابن علی ۔ جعفر ابن علی ۔ عثمان ابن علی ۔ محمد الاکبر ( محمد بن حنفیہ) ۔ عبداللہ ۔ ابوبکر ۔ رقیہ ۔ رملہ ۔ نفیسہ ۔ خدیجہ ۔ ام ہانی ۔ جمانی ۔ امامہ ۔ مونا ۔ سلمیٰ

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ