سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(93) نماز میں شک ہونا

  • 22159
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 557

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں کبھی کبھی نماز میں بھول جاتی ہوں کہ میں نے سورۂ فاتحہ پڑھی ہے یا نہیں۔ اس پر میں سورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھ لیتی ہوں۔ کیا میرا یہ عمل درست ہے یا مجھے سجدہ سہو کرنا ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 بعض لوگوں کو دوران نماز کثرت سے وسوسے لاحق ہوتے رہتے ہیں اور انہیں قراءت یا تشہد میں شک پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ انسان پوری یکسوئی اور حضور قلب سے نماز ادا کرے تاکہ وسوسے اور اوھام کم سے کم ہوں، پھر بھی اگر شک غالب رہے اور عام عادت قراءت کرنے کی ہو، تو ایسی صورت میں قراءت کا اعادہ و تکرار مکروہ ہے اور اگر احتیاطا اعادہ ہو جائے تو سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:116

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ