سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(85) کسی نے اول شب وتر پڑھ لئے پھر آخر شب قیام کیا

  • 22151
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 698

سوال

(85) کسی نے اول شب وتر پڑھ لئے پھر آخر شب قیام کیا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اول شب وتر پڑھ  لیے  پھر آخر شب قیام کیا، تو اب نماز کیسے پڑھوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ نے اول شب وتر پڑھ  لیے  تھے پھر توفیق الٰہی سے آخر شب قیام میسر آیا، تو اس صورت میں وتروں کے علاوہ  دو دو رکعتیں نماز پڑھیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:

(لَا وِتْرَانِ فِي لَيْلَةٍ)

’’ ایک رات میں دو بار وتر نہیں ہے ۔‘‘

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وتروں کے بعد دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ اس کی حکمت یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو وتروں کے بعد نماز کے جواز کے بارے میں بتانا چاہتے تھے۔ واللہ اعلم ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:111

محدث فتویٰ

تبصرے