سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) نماز میں ہاتھ کہاں تک اٹھائے؟

  • 22143
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 712

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوران نماز رفع الیدین کرتے وقت ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک لے جانا چاہیے یا کانوں کے برابر تک؟ اور کیا رفع الیدین ساری نماز میں کرنا چاہیے یا صرف پہلی رکعت (یعنی تکبیر اولیٰ) میں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تکبیر اولیٰ کے وقت، رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت کندھوں یا کانوں کے برابر تک رفع الیدین کرنا مستحب ہے۔ اسی طرح ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں پہلے تشہد سے تیسری رکعت کے  لیے  (کھڑے ہوتے وقت) رفع الیدین کرنا بھی مستحب ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و عمل سے یہ بات ثابت ہے۔ والله ولى التوفيق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:107

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ