السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری عادت ماہواری چھ دن ہے، جبکہ اکثر مہینوں میں وہ سات دن ہے۔ میں پاک ہونے کے بعد غسل کر لیتی ہوں پھر اس کے ایک روز بعد میلا پن دیکھتی ہوں، چونکہ میں اس بارے میں شرعی حکم سے آگاہ نہیں ہوں، لہذا نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے کے بارے میں متردد رہتی ہوں، یہی حال روزے اور دیگر اعمال کا ہے، مجھے اس بارے میں کیا کرنا چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب آپ ماہانہ عادت سے آگاہ ہیں تو ایام ماہواری میں نماز اور روزے کی ادائیگی سے رک جائیں۔ طہارت حاصل ہونے کے بعد نماز ادا کریں اور روزے رکھیں۔ اگر طہارت کے بعد زرد یا گدلا پن دیکھیں تو یہ حالت، نماز اور روزے سے مانع نہیں۔ پاک ہونے کی واضح علامت ہے، جس سے عورتیں بخوبی آگاہ ہیں اور اسے خالص سفیدی ہونا کہا جاتا ہے۔ یہ حالت ماہواری ختم ہونے اور آغاز طہر کی علامت ہے، جس کے بعد غسل کرنا اور نماز، روزہ اور تلاوت قرآن جیسی عبادات کا بجا لانا واجب ہو جاتا ہے۔ ۔۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب