سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) کیا بچوں کی نجاست دھونے والی عورت کا وضو ٹوٹ جائے گا؟

  • 22094
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 858

سوال

(28) کیا بچوں کی نجاست دھونے والی عورت کا وضو ٹوٹ جائے گا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے وضو کے بعد اپنے بچوں کی نجاست دھوئی، کیا اس طرح میرا وضو ٹوٹ گیا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باوضو یا بے وضو شخص کے جسم سے نجاست دھونا ناقض وضو نہیں ہے۔ ہاں اگر بچے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگ جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، جس طرح اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اسی طرح بچے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ ۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

عقیدہ  ،صفحہ:71

محدث فتویٰ

تبصرے