سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) اسماء باری تعالیٰ پر مشتمل کاغذات کا حکم

  • 22078
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 680

سوال

(12) اسماء باری تعالیٰ پر مشتمل کاغذات کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کی بعض آیات بعض اخبارات و رسائل پر موجود ہوتی ہیں، اسی طرح بعض کاغذات اور خطوط کی ابتدا میں ’’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘‘   لکھی ہوتی ہے، سوال یہ ہے کہ ایسے اخبارات و رسائل اور خطوط پڑھنے کے بعد ان کا کیا جائے؟ انہیں پھاڑ دیا جائے، جلا دیا جائے یا کیا کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے اخبارات و رسائل یا خطوط پڑھنے کے بعد ان کی حفاظت ضروری ہے، یا پھر انہیں جلا کر (صاف پانی میں) بہا دیا جائے یا کسی پاک جگہ میں دفن کر دیا جائے۔ مقصد یہ ہے کہ قرآنی آیات اور اسماء باری تعالیٰ کو توہین سے بچایا جائے۔ لہذا انہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں یا بازاروں میں پھینکنا، ایسے کاغذات کے لفافے بنانا یا کھانے کے  لیے  دسترخوان کے طور پر استعمال کرنا وغیرہ ناجائز ہے۔ اس طرح مقدس آیات اور اسماء باری تعالیٰ کی توہین ہے اور ان کا تقدس پامال ہوتا ہے۔ شیخ ابن باز

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

عقیدہ  ،صفحہ:48

محدث فتویٰ

تبصرے