السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حاجی عرفہ کب جائے گا اور کب واپس ہوگا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نویں تاریخ کو طلوع آفتاب کے بعد عرفہ کے لیے روانگی ہوگی وہاں ظہر اور عصر کی نمازیں دو دورکعت ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ظہر کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی ابتاع کرتے ہوئےپڑھے اور غروب آفتاب تک ذکر ودعاء تلاوت قرآن اور تلبیہ میں مشغول رہے اور کثرت کے ساتھ مندرجہ ذیل اذکار کا ورد کرتے رہے
"لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ‘سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ "
دعا کے وقت قبلہ رخ ہو کر دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھائے۔ اللہ کی حمد بیان کرے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے ۔ میدان عرفات میں کسی جگہ بھی قیام صحیح ہے۔ غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ کے لیے سکون و وقار کے ساتھ کثرت سے تلبیہ کہتا ہواروانہ ہو۔ مزدلفہ پہنچ کر مغرب کی نماز تین رکعتیں اور عشاء کی دو رکعتیں ایک اذان اور دواقامتوں کیسا تھ ادا کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب