سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(291) سعی کہاں سے شروع کریں؟

  • 22056
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 674

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سعی کی کیا صورت ہے کہاں سے شروع کرے گا۔اور کتنے چکر ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سعی جبل صفا سے شروع کرے گا اور مروہ پر ختم کرے گا اس کے سات چکر ہیں۔ صفا سے ابتدا ہو گی اور مروہ پر اختتا ہوگا۔ سعی کے دوران ذکر الٰہی اور تسبیح اور دعامیں مشغول رہے اور صفا مروہ پر ہر بار قبلہ رخ ہاتھ اٹھا کر تین مرتبہ ذکر و دعا اور تکبیر کہے اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ایسا ہی کیا تھا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی صفحہ:344

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ