سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(289) عمرہ میں طواف وداع کرنا

  • 22054
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 919

سوال

(289) عمرہ میں طواف وداع کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عمرہ میں طواف وداع واجب ہے؟اور کیا طواف کے بعد مکہ مکرمہ سے کوئی چیز خریدنی جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عمرہ میں طواف وداع واجب نہیں ہے۔ البتہ افضل ہے۔ اس لیے اگر کوئی شخص بغیر طواف وداع کئے روانہ ہو جاتا ہے تو کوئی حرج نہیں،لیکن حج میں طواف وداع واجب ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:" تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک روانہ نہ ہو جب تک کہ خانہ کعبہ کا طواف نہ کر لے۔"اس کے مخاطب حجاج تھے۔

طواف وداع کے بعد کوئی بھی چیز خرید سکتا ہے یہاں تک کہ کوئی تجارتی سامان بھی خریدسکتا ہے شرط یہ ہے کہ مدت لمبی نہ ہو اگر مدت لمبی ہو جائے تو دوبارہ طواف کرنا ہو گا۔اگر عرف عام میں مدت لمبی نہیں ہوئی ہے تو طواف کا اعادہ نہیں کرے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی صفحہ:344

محدث فتویٰ

تبصرے