سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(282) تارکِ نماز کا حج کرنا

  • 22047
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 711

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تارک نماز کے حج کے بارے میں کیا حکم ہے چاہے قصداً نماز نہ پڑھتا ہو یا سستی کی وجہ سے ؟ اور کیا اس کا حج فرض حج کے لیے کافی ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تارک نماز، نماز کے وجوب کا منکر ہے تو باجماع امت کافر ہے اور اس کا حج صحیح نہیں ہو گا اور اگر سستی اور کاہلی کیوجہ سے نہیں پڑھتا توعلماء امت کا اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ اس کا حج صحیح ہے اور بعض کے نزدیک صحیح  نہیں ،صحیح رائے یہی ہے کہ اس کا حج صحیح نہیں، اس لیے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا ہے۔ "ہمارے اور کافروں کے درمیان وجہ امتیاز نماز ہے اس لیے جس نے نماز چھوڑ دی وہ کافر ہو گیا۔" اور یہ بھی فرمایا: "آدمی اور کفرو شرک کے درمیان حد فاصل نماز ہے۔’’اور یہ حکم عام ہے چاہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نماز کے وجوب کا منکر ہو یا سستی کی وجہ سے نہ پڑھتا ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی صفحہ:342

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ