السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی شخص کسی ملک سے حج کی نیت سے آرہا ہو اور احرام کی نیت کئے بغیر جدہ ائرپورٹ پر اتر جائے اور پھر جدہ سے احرام باندھے تو ایسے آدمی کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا آدمی اگر شام یا مصر سے آرہا ہو تو اسے رابغ جا کر احرام باندھ کرآنا چاہیے جدہ سے احرام باندھنا صحیح نہیں۔ اسی طرح اگر کوئی نجد سے آرہا ہو تو اسے وادی قرن(سیل)سے احرام باندھ کر آنا چاہیے اگر جدہ سے احرام باندھ لے تو اسے مکہ مکرمہ میں ایک بکری ذبح کر کے یا گائے یاا ونٹ کا ساتواں حصہ فقیروں میں تقسیم کر دینا چاہیے تاکہ حج و عمرہ میں جو نقص واقع ہوا ہے وہ پورا ہو جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب