سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(275) جس کا گھر میقات ہو تو وہ احرام کہاں سے باندھے

  • 22040
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 858

سوال

(275) جس کا گھر میقات ہو تو وہ احرام کہاں سے باندھے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس آدمی کا گھر میقات کے اندر ہو، وہ کہاں سے احرام باندھے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا آدمی اپنی رہائش سے احرام باندھے گا۔ ام السلم اور بحرہ کے رہنے والے لوگ اپنی اپنی جگہ سے احرام باندھیں گے اور جدہ والے اپنی جگہ سے احرام باندھیں گے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے کہ جو شخص میقات کے اندر مقیم ہو اپنی جگہ سے احرام باندھے ایک دوسری روایت میں ہے کہ اپنے گھروالوں کے پاس سے احرام باندھے۔ اہل مکہ مکہ سے احرام باندھیں ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی صفحہ:339

محدث فتویٰ

تبصرے