سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(256) عورت ختنہ کروانا واجب ہے یا مستحب ہے؟

  • 22021
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 956

سوال

(256) عورت ختنہ کروانا واجب ہے یا مستحب ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت ختنہ کروانا واجب ہے یا مستحب ہے؟(فتاوی المدینہ:116)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  سے کئی ایک حدیثوں میں ثابت ہے کہ آپ نے عورتوں کا ختنہ کروانے کی ترغیب دی ہے ختنہ کرنے والی عورت کو حکم دیا ہے کہ وہ ختنہ میں مبالغت نہ کرے۔ ختنہ کا حکم علاقہ  کے حساب سے مختلف ہو جاتا ہے۔ عورت کا جو ٹکڑا ختنہ میں کاٹا جاتا ہے،کبھی کبھار وہ ظاہر ہوتا ہے، واضح ہوتا ہے اور کبھی کبھار ظاہر نہیں ہوتا اور یہ ٹھنڈے علاقوں میں ہوتا ہے۔اگر اتنی کھال ہو کہ جو کاٹے کے مستحق ہو تو کٹے گی۔ وگرنہ نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

عورتوں کے مخصوص مسائل صفحہ:321

محدث فتویٰ

تبصرے