السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا’’ صحیح بخاری ومسلم‘‘ میں ضعیف احادیث ہیں؟(فتاوی المدینہ:113)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ معاملہ ایسے ہے کہ جیسے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انکار کیا مگر اپنی کتاب پوری کرے۔ امام بخاری و مسلم نے احتیاط کے ساتھ احادیث جمع کیں اور صرف وہ احادیث جمع کیں اپنی کتابوں میں جوان کے نزدیک صحیح تھیں۔ یہاں تک کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ انہیں چھ لاکھ احادیث یاد تھیں ان میں سے دو لاکھ احادیث صحیح تھیں لیکن پھر ان میں سے چن کر صرف آٹھ ہزار احادیث انھوں نے اپنی صحیح میں ذکر کی ہیں۔ اس لیے آج تک ان دونوں کتابوں جیسی صاف کتاب نہیں پائی گئی۔اگرچہ غلطی سے معصوم صرف و صرف انبیاء ہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بخاری میں ایک صرف ایک جملہ بھی غلط نہیں ہے۔ لیکن اس سے یہ مراد بھی نہیں ہے کہ بخاری و مسلم کی احادیث اس وجہ سے قابل احتجاج نہیں ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب