السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب مجھے حدیث کے راوی صحابی کا نام معلوم ہوا اور میں وہ حدیث "مسند احمد" سے نکالنا چاہوں تو کس طرح سے نکالوں؟" (فتاوی المدینہ:128)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
"المعجم المفہرس لا لفاظ الحدیث"یا مفتاح کنوز السنۃ "کی طرف رجوع کرنے سے ممکن ہے کہ آپ نکال لیں۔ تو یہ دونوں کتابیں آپ کی رہنمائی کریں گی کہ یہ حدیث کس جگہ وارد ہوئی ہے تو اس وقت آپ کے لیے اس صحابی کی بہت ساری احادیث میں سے اس حدیث کو نکالنا آپ کے لیے آسان ہو جائے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب