سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(35) قربانی کا بیمار جانور

  • 2197
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 1183

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جناب میرے ایک دوست نے قربانی لی تھی،وہ جانور ابھی شدید بیمار پڑ گیا ہے اور لگتا نہیں کہ وہ بچ جائے. اگر یہ جانور مر جاتا ہے. تو پھر کیا ہوگا؟ کیا اسکو دوسرا جانور خریدنا پڑے گا؟ اس نے یہ جانور ٧١٠٠٠ ہزار کا لیا تھا- اور اسکی مالی حالت دوسرے جانور لینے کی بالکل نہیں ہے. ایک مفتی سے پوچھا ہے اس نے کہا ہے کہ اگر یہ جانور مر جائے تو جس طرح بھی ہو قربانی کرنی پڑے گی- کیونکہ یہ تم پرفرض ہے. اب کیا کیا جائے. برائے مہربانی جلدی جواب دیجیے.؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

راجح مسلک کے مطابق قربانی کرنا سنت موکدہ ہے، فرض یا واجب نہیں ہے۔اگر یہ جانور مرجاتا ہے تو ان شاء اللہ نیت کے مطابق مالک کو ضرور ثواب ملے گا۔ اللہ تعالی آپ کے جانور کو صحت دے ،اگر خدا نخواستہ یہ مر جاتا ہے اور بھائی کے پاس دوبارہ خریدنے کی طاقت نہیں ہے تو وہ بھائی اللہ کے ہاں معذور ہیں اور ان پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ہاں البتہ اگر بھائی دوبارہ جانور خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں، بے شک سستا ہی خرید لیں،تو ان کو ضرور اس نیک عمل میں شریک ہونا چاہیے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ