السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
"بعض حفاظ"ھذا حدیث جید"کہتے ہیں اس کا کیا معنی ہے؟(فتاوی المدینہ:72)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میری معلومات کے مطابق حفاظ’’جید‘‘اس حدیث کے بارے میں کہتے ہیں کہ جس میں وہ ’’صحیح اور حسن‘‘ کا حکم لگانے کے بارے میں مترددہوتے ہیں ۔ تحقیق کرنے والا ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہے کہ یہ سند صحیح کا احتمال رکھتی ہے لیکن حسن تو یقینی طور پر ہے تو اس کی سند کو’’جید‘‘ کہہ دیتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب