السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لوگوں میں عادت پائی جاتی ہے کہ جس کے ہاں بچہ پیدا ہو تو لوگ اس بچے کے لیے بہت سارے تحفے دیتے ہیں مثلاً سونے کے ہار وغیرہ تو کیا اس بچے کے ماں باپ کے لیے ان میں تصرف کرنا جائز ہے؟(فتاوی الامارات20)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر ان تحفوں میں تصرف سے مقصود بچے کو فائدہ دینا ہو تو پھر بلاشبہ جائز ہے۔
اور اگر ان سے مقصود بچے کے لیے زیور بنانا مقصود ہو تو اس کی وضاحت میں نے اپنی کتاب "اداب الزفاف السنہ المہرۃ"میں کردی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب