السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عیسوی سال کے شروع میں جس طرح عیسائی مختلف مجلسیں منعقد کرتے ہیں؟ان مجلسوں میں جا کر شرکت کرنا تاکہ وہ اسلام کو اپنائیں؟(فتاویٰ الامارات:123)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص در حقیقت واقعتاً اتنا حریص ہوکہ غیر مسلموں کو اسلام کی طرف دعوت دینے کا شوق رکھتا ہو تو ان کے تہواروں کے موقع پر ان کے ساتھ جمع ہوکران کی عیدوں میں شرکت کرکے پھر دعویٰ کیاجائے کہ ہم ان کا اسلام کی دعوت دےرہے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ بہت سارے ایسے میدان ہیں مثلاً خطابت کی شکل میں کتابت کی صورت میں اور اسی طرح دوسرے اسباب اسلام میں ایسا جائز نہیں ہے کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اس وسیلہ کو جائز قراردیں۔کیونکہ یہ اسلامی قاعدہ نہیں ہے۔آج کل بہت سارے مسلمان اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپ ان کو پائیں گے وہ بہت سارے غیر شرعی احکام میں ملوث ہوں گے اور وہ ذاتی طور پریہ سمجھتے ہیں کہ ہم مصلحت سے کام کررہے ہیں۔اسی طرح بہت ساے نام کے مسلمان بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے موقعہ کو غنیمت سمجھ کر وہ ایسی تقریریں کرتے ہیں کہ ان کےساتھ بعض سلفی حضرات بھی شریک ہوجاتے ہیں اور وہ سلفی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ بڑا غنیمت والا موقع ہے کہ ان کو بات سمجھا دی جائے تو لہذا اس طرح کی عیدوں میں شرکت کوجائز نہیں سمجھتے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب