سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(153) سونے کا پانی لگی چیزوں کا استعمال

  • 21918
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 554

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جن چیزوں کو سونے کا پانی لگایا گیا ہوتوان کے استعمال کا کیا حکم ہے'جیسے گھڑی'پین وغیرہ۔(فتاویٰ الامارات:125)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہاں ایک مسئلہ ہے اس میں تفریق کرنا ضروری ہے ۔اگر تو جس چیز کو رنگا گیا ہے،وہ تھوڑا سا ہو یعنی معمولی سا ہو پھر تو ان شاء اللہ تعالیٰ معاف کردے گا۔

دوسرا یہ کہ اگر اس چیز کو اس طریقہ سے رنگا گیا ہوکہ انسان کا ذہن دیکھنے کے ساتھ فوراً اس طرف جائے کہ شاید یہ چیز گھڑی وغیرہ ہے ہی سونے کی تو پھر بچنا چاہیے کہ جس طرح حدیث ہے:

" دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ"

جوچیز آپ کو شک میں ڈالتی ہے'اسے چھوڑدو اس کی طرف کہ جو شک میں نہ ڈالے۔

یعنی اس چیز کے استعمال سے بچے اگرچہ وہ چیز ذاتی طور پر حرام نہیں ہے۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

لباس اور سنن الفطرہ کا بیان صفحہ:238

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ