سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(152) ہیرا پہننے کا کیا حکم ہے؟

  • 21917
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 967

سوال

(152) ہیرا پہننے کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہیرا پہننے کا کیا حکم ہے؟(فتاویٰ الامارات:124)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہیرے کی دوقسمیں ہیں۔ ایک ہے ڈائمنڈ اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ شریعت میں ایسی کوئی نص نہیں آئی کہ جس میں سونے اور چاندی کے علاوہ قیمتی چیزوں کا استعمال منع ہو۔

نمردو:جوسرخ سونا ہے اس پر کچھ ایسے کیمیائی مادے ڈالے جاتے ہیں کہ جن کی وجہ سے اس کا رنگ بدل جاتاہے کہ اگر یہ اس رنگ ڈائمنڈ کے رنگ کے مشابہ ہوتو اس پر بھی سونے کے احکام ملیں گے۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

لباس اور سنن الفطرہ کا بیان صفحہ:238

محدث فتویٰ

تبصرے