سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(145) سودی مال سے تجارت کرنا

  • 21910
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 650

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی شخص کے لیے جائز ہے کہ اپنے والد کے مال میں سے کچھ مال لے کر  تجارت کرے جبکہ اسے معلوم ہے کہ اس کا والد اپنا مال سودی بینک میں رکھواتا ہے؟(فتاویٰ الامارات:91)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر بالغ شخص پر واجب ہے کہ وہ ایسی کمائی کرے کہ جو سود سے بالکل صاف اور پاک ہو۔ورنہ اس میں سے اس وقت تک کھا سکتا ہے کہ جب تک وہ محتاج ہو۔ضرورت کی وجہ سے کھا سکتا ہے لیکن اس حرام مال کے  ذریعے سے وہ مزید مال بڑھائے یہ جائز نہیں ہے۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

معاملات کا بیان صفحہ:232

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ