السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(Save Life) زندگی'گاڑی اور زمینوں کی انشورنس کا کیا حکم ہے؟کیا کوئی اسلامی انشورنس ہے؟(فتاویٰ الامارات:110)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
معروف جو حفاظتی اقدام ہے کہ سامان گاڑیاں اور جائیدادیں یا زندگی محفوظ کرنے کے لیے کرے اور یہ عقیدہ رکھے پختہ کہ یہ جائزہے تو یقیناً یہ کام جوے کی ایک قسم بنتاہے کہ جس جوا سے قرآن مجید روکتا ہے اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں منع ہے کہ جس طرح یہ بعض اسلامی ممالک میں چل رہا ہے لیکن یہ جوئے کی قسم کی ہے۔
لیکن اسلامی انشورنس کا کوئی تصور نہیں ہے کہ جس طرح کا انشورنس آج کل معروف ہے لیکن یہ ہے کہ محفوظ رکھنے والے اور رکھوانے والے کے لیے فائدہ ہوسکتاہے۔
مثلاً:کوئی شخص اپنے گھر اور اپنے زمین کی حفاظت کے لیے کوئی چوکیدار رکھے اور جتنے پر وہ راضی ہو اسےاتنی اجرت دے تو یہ معاملہ جائز ہے لیکن جو آج کل سیف لائف ہے۔یہ صرف جُوا ہے لیکن آج کل جو انشورنس کرواتے ہیں یہ اسلام میں جائز نہیں ہے کیونکہ یہ جوئے کی قسم ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب