سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(139) ٹیکس سے بچنے کے لیے حیلہ بازی

  • 21904
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1053

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ٹیکس سے بچنے کے لیے حیلہ بازی جائز ہے؟(فتاویٰ الامارات:81)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیلے شریعت سے ثابت نہیں ہیں۔باقی ٹیکس بغیر ضرورت کے جو گزشتہ سوال میں گزر چکاہے کہ علاوہ لگانا غیر شرعی ہے۔لیکن مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ ایسے طریقہ سے چلے کہ جو حکومتی نظام کے مخالف ہو۔اگروہ ایسی کوئی راہ اپنا ئے گا تو مسلمانوں کے لیے داغ ثابت  ہوگا اور آخر کار یہ داغ مسلمانوں کے مذہب  اسلام کی طرف پلٹے گا۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

معاملات کا بیان صفحہ:228

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ