سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) اہل بیت کے لیے صدقہ لینے کاحکم

  • 2190
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3595

سوال

(28) اہل بیت کے لیے صدقہ لینے کاحکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اہل بیت صدقے کا مال لے سکتے ہیں اگر وہ محتاج ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل بیت کے لئے فرضی صدقہ یعنی زکوۃ کا مال لینا حرام ہے۔ اور اس پر تقریبا تمام اہل علم کا اتفاق ہے۔ کیونکہ آپ نے فرمایا:

’’إن الصدقة لا تحل لاۤل محمد إنما هي أوساخ الناس‘‘[مسلم : 2530]

صدقہ آل محمد کے شایان شان نہیں ہے۔یہ تو لوگوں کی مالوں کی میل ہے۔

باقی رہا نفلی صدقہ،تو اس کے بارے میں اکثر اہل علم جواز کے قائل ہیں کہ اہل بیت اگر ضرورت مند ہوں تونفلی صدقہ لے سکتے ہیں۔اور فقہاء اربعہ سے یہی مشہور ہے۔امام شافعی فرماتے ہیں:

" ولا يحرم على آل محمد صدقة التطوع ، إنما يحرم عليهم الصدقة المفروضة :

آل محمد پر نفلی صدقہ حرام نہیں ہے،ان پر فرضی صدقہ حرام ہے۔"الأم" (2/88)

امام جعفر صادق سے منقول ہے کہ وہ مکہ اور مدینہ کے درمیان واقع اوقاف سے پانی پی لیا کرتے تھے ۔ان سے پوچھا گیا کہ یہ تو صدقے کا مال ہے جو آپ پر حرام ہے تو انہوں نے جواب دے کہ(إنما حرمت علينا الصدقة المفروضة) ہم پر فرضی صدقہ حرام ہے۔ الأم" (2/88)

مذکورہ دلائل سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل بیت اگر محتاج ہوں تو ان کےلئے نفلی صدقہ قبول کرنا جائز ہے ۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

تبصرے